• news

ہیلی کا پٹر حادثہ کیخلاف منفی مہم ، 444اکائونٹ بھارت، 415دیگر ممالک سے آپریٹ ہوئے: ایف آئی اے 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایف آئی اے نے پاک فوج اور شہداء کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈائون کیا ہے۔ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے خلاف منفی مہم چلانے پر17 مقدمات درج ہوئے، ان مقدمات میں 39افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہے جن میں سے 14کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تین تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ گرفتاریاں کراچی، لاہور اور کے پی کے سے عمل میں لائی گئیں۔ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ لاہور زون سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جہاں 26انکوائریز کے بعد 12مقدمات درج ہوئے جبکہ 11افراد کو گرفتار کیا گیا، اسلام آباد میں 6انکوائریز اور ایک مقدمہ درج کیا گیا جبکہ کراچی میں 3انکوائریز اور ایک مقدمہ درج ہوا، جس میں 3افراد کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کے پی کے میں 2انکوائریز ہوئیں جس کے نتیجے میں 2مقدمات قائم کئے گئے جبکہ ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گھٹیا مہم کا حصہ بننے والے444 اکائونٹ بھارت سے آپریٹ ہوئے جبکہ 415 دیگر ممالک سے آپریٹ ہوئے، 489اکائونٹس ایسے ہیں جو فوج اور شہداء کے خلاف مہم کا حصہ بنے، ان میں سے 208 اکائونٹس جعلی یا غیر تصدیق شدہ تھے۔

ای پیپر-دی نیشن