• news

پاکستان ، بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی کی ٹف ٹیمیں : کین ولیم سن 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی،پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی سکواڈ ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کریگا، سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے،کرائسٹ چرچ پہنچنے والے سکواڈ میں 16کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کے 13ارکان شامل ہیں۔سہ فریقی سیریز میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے علاوہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، قومی اپنا پہلا میچ 7اکتوبر کو بنگلہ دیش جبکہ اگلے روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔قومی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ایک دم سے تمام چیزیں بہتر نہیں ہوسکتیں ‘ انگلینڈ کیخلاف سیریز بہت اچھی رہی، انگلینڈ ٹیم بھی ٹی ٹونٹی میچز میں بہت ٹف ٹائم دیتی ہے، میچز بہت ٹف ہوئے اور انہی مشکل میچز کی وجہ سے میگا ایونٹ کی بھرپور تیار ہوئی۔ سیریز کے میچز آخری گیند تک گئے ہیں،کلوز میچ سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملتا ہے اور اس سیریز سے ورلڈ کپ کی بہترین تیاری کا موقع ملا، سیریز میں مختلف کمبی نیشن آزمائے تاکہ پلیئنگ الیون اور پنچ سٹرنتھ کا اندازہ لگایا جاسکے، دن بدن ٹیم میں بہتری آتی جارہی ہے، بائولنگ پہلے بھی بہترتھی مزید بہتر ہوتی جارہی ہے، کھلاڑیوں کو پیغام دیتا ہوں کہ اپنا100فیصد دیں، نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن کھلاڑی 100فیصد دے رہے ہیں، ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی مین آف دی میچ بننا چاہتا ہے جو کہ بحیثیت کپتان میرے لیے بہت اچھا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان اور بنگلہ دیش کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی ٹف ٹیمیں قرار دیدیا،انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کی دو اچھی ٹیموں پاکستان اور بنگلہ دیش کیخلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، ورلڈکپ سے قبل مقابلے کی کرکٹ کھیلنے کا فائدہ ہوگا، سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد وارم اپ میچز بھی ہیں، ہمیں میگا ایونٹ سے قبل اس سے بڑی مدد ملے گی، نیوزی لینڈ کے آل رانڈر مچل سینٹنر نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بہت اچھی ہیں، ہمیں ان کے خلاف کھیل کر مومنٹم حاصل کرنے کا موقع ملے گا جبکہ ہمارے سکواڈ میں اچھے کھلاڑی شامل ہیں، ہر شعبے پر توجہ دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن