• news

سرکاری اداروں پر بجلی کمپنیوں کی واجب الادا رقم میں309ارب کا اضافہ

 اسلام آباد(نا مہ نگار)مختلف سرکاری اداروں پر بجلی کمپنیوں کی واجب الادرقم میں ایک سال میں309ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے ،سرکاری دستاویز کے مطابق  30جون 2022تک بجلی کمپنیوں کے واجبات 1ہزار 498ارب تک تھے، جبکہ 2021کے اختتام تک واجبات 1ہزار 189ارب روپے تک تھے۔دستاویز کے مطابق کوئٹہ کی بجلی کمپنی کیسکو کے مختلف اداروں پر 460ارب 95کروڑ 50لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔گوجرانوالہ کی گیپکو نے وزارتوں اور سرکاری اداروں سے 454ارب روپے وصول کرنے ہیں، سکھر کی سیپکو کے 172ارب 23کروڑ 50لاکھ روپے، پشاور کی پیسکو کے 165ارب 78کروڑ 15لاکھ روپے اور لاہور کی لیسکو کے مختلف سرکاری اداروں پر 163ارب 13کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔حیدر آباد کی حیسکو کو 139ارب 93کروڑ 20لاکھ روپے، ملتان کی میپکو کو 100ارب 75کروڑ 34لاکھ روپے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی آئیسکو کو 100 ارب 75کروڑ روپے کے واجبات مختلف صوبائی و وفاقی سرکاری اداروں سے وصول کرنے ہیں۔قبائلی علاقوں کی ٹیسکو کے واجبات 75ارب 98کروڑ روپے اور فیصل آباد کی فیسکو کے واجبات کی رقم 73ارب 15کروڑ 75لاکھ روپے ہے جو مختلف وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں پر واجب الادا ہے۔
 اضافہ

ای پیپر-دی نیشن