اختر مینگل کی ملاقات، بلوچ طلبہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے: گورنر
لاہور؍ اسلام آباد (نیوز رپورٹر+ خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے ورلڈ ٹیچرز ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کے مستقبل کے معماروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ اساتذہ روحانی ماں باپ کا درجہ رکھتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اساتذہ طلبہ کی کردار سازی پر خاص توجہ دیں۔ دریں اثناء گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ٹریڈرز کینٹ بورڈ کے وفد نے چیئرمین میاں محمد اکرم مہر کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کئے۔ اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو تجاوزات، سڑکوں کی مرمت، قبرستان کی جگہ کی عدم دستیابی اور ٹیکس کے مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے وفد کو مسائل کے حل کے لیے سفارشات متعلقہ محکموں کو بھیجنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں صدر ٹریڈرز کینٹ بورڈ حاجی ابرار محی الدین، جنرل سیکرٹری سید عمان علی شاہ، سینئر وائس چیئرمین میاں عرفان ہجویری، وائس چیئرمین حاجی انوار، میڈیا انچارج عثمان بٹ اور دیگر شامل تھے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد و بلوچ طلبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف بنائے گئے کمیشن کے کنوینر سردار اختر جان مینگل نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے بلوچستان کے طلبہ وطالبات کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نو روز سے جاری احتجاج، بلوچ طلبہ وطالبات کے تمام مسائل کے فوری حل پر زور دیا گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تمام بلوچ طلبہ و طالبات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے اقدامات کریں۔
گورنر