راوی ریور پراجیکٹ کے متاثرین سے زبردستی زمینیں ہتھیانے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) راوی ریور پراجیکٹ کے متاثرین سے زبردستی زمینیں ہتھیانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ راوی ریور پراجیکٹ کے ہزاروں متاثرین کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔ پنجاب حکومت ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی اونے پونے داموں خرید رہی ہے۔
قرارداد