سپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن‘ بیلٹ پیپر چھیننے کے کیس میں لیگی ارکان کی ضمانت کنفرم
لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج محمد جمیل نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے دوران بیلٹ پیپر چھیننے کے کیس میں رانا مشہود، سیف الملوک کھوکھر، مرزا جاوید، رخسانہ کوثر، میاں عبدالرؤف کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔ لیگی رہنماؤں کی طرف سے رانا اسد اللہ خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے اور موقف اپنایا کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر لیگی ایم پی ایز کو مقدمہ میں نامزد کیا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانتوں کو کنفرم کیا جائے۔
کنفرم