• news

 چیف الیکشن کمشنر کیساتھ مل کر سیاسی فیصلے کروا نا حکومت کی ترجیح ،اسد عمر 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے آجکل ہر طرف آڈیو لیکس کا چرچاہے، ہماری بات بھی اسی سے جڑی ہوئی ہے،ایک آڈیو آتی ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے سینئر وزرا آپس میں گفتگو کر رہے ہیں کس طریقے سے قانون کی دھجیاں اڑا کر، جمہوریت کو پامال کر کے،ایک سازش کے تحت ایم این ایز کے استعفوں کے معاملے کو  سیاسی  رنگ دے کر چیف الیکشن کمشنر کیساتھ مل کر سیاسی فیصلے کروانے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اسد عمر نے کہا  6ماہ پہلے ملک میں امن و امان تھا ،دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہورہی تھی،عمران خان نے دنیا کے اہم ترین ممالک چین اور روس کے  کامیاب دورے کئے ملک کی معیشت میں17 سال بعد پہلی دفعہ متواتر دو سال  5.7اور پھر 6 فیصد کی رفتار سے ترقی ہوئی زراعت کے شعبے میں پانچ میں سے 4 بڑی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی،پاکستان کی ترسیلات زر ریکارڈ سطح پر تھیں،پاکستان کی بڑی صنعتیں 10 فیصد سے زیادہ تیزی سے ترقی کر رہی تھیں،ملکی برآمدات میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں کے ادوار سے زیاد ہ ترقی ہوئی انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام  اسلامی دنیا  کے وزرائے خارجہ کانفرنس میں  آئے ہوئے تھے،عمران خان کو پوری دنیا میں نبی کریمؐکی توقیر کا  دفاع کرنے کیلئے سراہا جا رہاتھاعمران خان کی قیادت میں یہ معاملہ یو این کی سطح پر اٹھایا گیا   جس کے نتیجے میں ہر سال اسلاموفوبیا کے حوالے سے ایک دن منایا جاتا ہے سازش کے تحت ایک رجیم چینج آپریشن کی شروعات ہوتی ہے،سندھ ہاؤس میں ضمیروں کی بولی لگا کر لوگوں کا ووٹ خریدا گیا، حرام کے پیسے سے عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا،قومی سلامتی کمیٹی ایک نہیں دو بار کہتی ہے کہ واضح بیرونی مداخلت ہورہی ہے۔ کسی کی فرمائش پر معاشی اعداد و شمار کی  ہیرا پھیری  کرنے سے معیشت کا بحران ختم نہیں ہوسکتاانہوں نے کہا ان کی آڈیو لیکس سے ان کی ساری حقیقت نظر آ رہی ہے ، ان کے سیاسی بینایہ کوبے تحاشا نقصان ہوا ہے ۔  لیکن یہ بہت بڑا سوال ہے کہ یہ آڈیو لیک کون کر رہا ہے۔
اسد عمر 

ای پیپر-دی نیشن