• news

اے ڈی سی آر نے سرور شاہدہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے پبلک انفارمیشن ڈیسک کا افتتاح کیا

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) سرور شاہدہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو سکول سائنس ٹرسٹ کے پبلک انفارمیشن ڈیسک کا الفتح سنٹر جی ٹی روڈ پر افتتاح کردیا گیا، افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیصل عباس مانگٹ اور اے سی صدر گوجرانوالہ عمر سرور نے کیا ، افتتاحی تقریب میں ٹرسٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فضل الرحمن ، ممبران ڈاکٹر افضل، محمد خاں جنجوعہ، عابد احمد، وقاص ہاشمی، عمیر نذیر ایڈوکیٹ، شہزاد عثمان ایڈوکیٹ، فائق عارف، محمد عارف، رانا ذیشان، میر مظہر بشیر نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر سرور شاہدہ میموریل کارڈیک سنٹر اینڈ ہاسپٹل کے دو ڈی ماڈل اور ویژن پلان کو عوام الناس کے لیے اوپن کردیا گیا جس میں ملک کے عام عادمی امیر، غریب کا دل کا علاج ایک جگہ پر ایک جیسا کرنے کے ویژن کو نمایاں کیاگیا ٹرسٹ کے صدر ماہر امراض کلب پروفیسر ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی نے مہمانانِ گرامی اور مہمانانِ خصوصی کو سرور شاہدہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ٹرسٹ کے پروگراموں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن