عمران خان ہی معیشت بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں : منور اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ہی ملکی نظام موثر خطوط پر استوار کرنے اور معیشت بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب بھی (ن)لیگ اقتدار میں آئی ان کا خاندانی کاروبار دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتا ہے جبکہ ملک کو تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل دیا جاتاہے، ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے لا کھڑا کرنیوالے موجودہ حکمرانوں سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی، اپنے ایک بیان میں منو راقبال نے کہا کہ مریم صفدر نے وزیراعظم ہاؤس اور حکومت کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور اپنے والد کے ادوار میں بھی یہی مشق کی جاتی رہی ہے ۔