پی اینڈ ڈی اجلاس:ترقیاتی سکیموں کیلئے16ارب 1کروڑ 35لاکھ روپے کی منظوری
لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 17ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی9 ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 16ارب 1کروڑ 35لاکھ 10ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع ساہیوال میں اڈہ چھبیل سے ہڑپہ بائی پاس براستہ ملان شاہ چوک تک ساہیوال ، عارفوالا روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 1 ارب 2 کروڑ 18لاکھ 58 ہزار روپے، ضلع ساہیوال میں ساہیوال تا پاکپتن میٹلڈ روڈ کی بحالی کیلئے 4 ارب 23 کروڑ 54 لاکھ 32 ہزار روپے، ضلع پاکپتن میں چوک آرائیاں پاکپتن سے ثاقب اڈہ 26/EB برآستہ سلیم کوٹ جھل تک پاکپتن قمیر روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 45 کروڑ 89 لاکھ 62 ہزار روپے، ضلع پاکپتن میں پاکپتن سے مارلے چوک برآستہ پرانا تھانہ میٹلڈ روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 2 ارب 19 کروڑ 89 لاکھ 91 ہزار روپے، ضلع منڈی بہاؤ الدین میں ہمبر تا بھبرا برآستہ جسوال روڈ کی بحالی کیلئے 44 کروڑ 17 لاکھ 92 ہزار روپے، ضلع منڈی بہاؤ الدین میں گوجرہ تا قادر آباد برآستہ طارق آباد روڈ کی بحالی کیلئے 55 کروڑ 84 لاکھ 66 ہزار روپے،ضلع ہیڈ کوارٹر ملتان میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر کیلئے 69 کروڑ 26لاکھ 3 ہزار روپے،ضلع لاہور میں دھرم پورہ کے مقام پر جوڈیشل ریسٹ ہاؤس اور بیچلر رہائش کی تعمیر کیلئے 2 ارب 36 کروڑ 68 لاکھ 24 ہزار روپے اور ضلع شیخوپورہ میں شیخوپورہ حافظ آباد روڈ برآستہ ہرن مینار، شامل ہیں۔
اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔