اقوام متحدہ بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، ہمسایوں کے معاملات میں مداخلت سے روکے : جینوا میںمظاہرہ
جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے موقع پر بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ اجلاس کے موقع پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بھارت میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں اور ہمسایہ ممالک کے معاملات میں مداخلت پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ بھارت سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال میں مداخلت کر رہا ہے۔ مظاہرین نے پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ سے بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ہمسایہ ممالک کے معاملات میں مداخلت روکنے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔