• news

800فلسطینی بغیر مقدمہ اسرائیلی جیلوں میں قید

تل ابیب (این این آئی)ایک اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ اسرائیل نے تقریبا 800 فلسطینیوں کو بغیر کسی مقدمے یا الزام کے حراست میں لے رکھا ہے۔ یہ 2008 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔ہموکیڈ تنظیم  نے کہا کہ اس وقت 798 فلسطینی بغیر کسی مقدمہ اور الزام کے صہیونی جیلوں میں موجود ہیں۔ اس قید کو انتظامی حراست کہا جاتا ہے۔ اس انتظامی حراست میں قیدیوں کو مہینوں تک بغیر کسی الزام کے قید رکھا جا سکتا ہے۔تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ اس سال انتظامی حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے کیونکہ اسرائیل نے اس سال مغربی کنارے میں رات کے وقت کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سال کے آغاز سے فلسطینیوں نے اسرائیلیوں کے خلاف حملے شروع کئے تھے

ای پیپر-دی نیشن