شریف خاندان کے پاس کرسی سے چمٹے رہنے کا ہنر ہے: اعتزاز احسن
لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق سینیٹر اعتزازاحسن نے ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں یہ دعوی کرتے ہیں کہ ہمارے پاس نمبرز زیادہ ہیں۔ پاکستان میں ماضی کے علاوہ کوئی پشین گوئی نہیں کی جا سکتی، 6 مہینے پہلے کوئی یہ کہہ سکتا تھا کہ سب کچھ الٹ پلٹ ہو جائے گا۔ عمران خان باہر پھر رہا ہوگا اور شہباز شریف کرسی پر بیٹھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز صبح ضمانت اور شام کو حلف اٹھا رہے ہوں گے۔ شریف خاندان کے پاس ایسا ہنر ہے کہ یہ کرسی سے چمٹے رہتے ہیں، انہوں نے کرسی سے چپکے رہنا ہے خان کے لیے دشواری ہو گی۔ الیکشن ایک اہم حل ہوتا ہے لیکن یہاں اتنی ٹینشن بڑھ چکی ہے، کوئی کسی سے بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ مریم نواز کہتی تھی کہ ان کے پاس آڈیوز ویڈیوز کی لائبریری ہے جس دن انہوں نے کہا تھا کہ ملک ارشد کی ویڈیو ہیں میں نے کہا تھا کہ اگر ان کے پاس ویڈیو ہوئی تو فورا عدالت جائیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی ٹیپ آئی تو میں نے کہا اگر جعلی نہیں تو فوراً عدالت جائیں۔ مریم بی بی نے مسلم لیگ ن میں انتقال اقتدار کر دیا ہے۔ مریم نواز نے مسلم ن کو ٹیک اور کر لیا ہے۔