عمران نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اصل تاریخ 5 اکتوبر ہے‘ چیئرمین
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 90 شارع قائداعظم لاہور پر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا۔ میری اصل سالگرہ کی تاریخ 5 اکتوبر کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاسپورٹ پر غلطی سے تاریخ پیدائش 25 نومبر لکھی گئی ہے۔