• news

 شہباز شریف کی کابینہ میں مزید توسیع   طارق باجوہ معاون خزانہ مقرر  


آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہبازشریف نے سابق گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو معاون خصوصی خزانہ مقرر کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کابینہ میں مزید توسیع کرتے ہوئے سابق گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو معاون خصوصی خزانہ مقرر کردیا۔اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ طارق باجوہ کاعہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔وزیر اعظم شہباز شریف کے کابینہ ارکان کی تعداد بڑھ کر 75ہوگئی ، وزیر اعظم کیمعاونین خصوصی کی تعداد 29 ہیں ، جس میں سے 23معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں۔مفتاح اسماعیل بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں ، جاوید لطیف بھی کئی مہینوں سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں۔وفاقی وزراکی تعداد 35 اور وزرائیمملکت کی تعداد7 جبکہ وزیر اعظم شہبازشریف کیمشیروں کی تعداد 4 ہے۔

ای پیپر-دی نیشن