• news

سا ئفر متعلق عمران کی آڈیو لیکس ایف آئی اے نے 5رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے رفقاء کی سائفرپر آڈیو لیکس کے معاملہ کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے انہوں نے یہ کمیٹی وزارت داخلہ کے جاری کردہ لیٹر پر تشکیل دی ہے ایف آئی اے کی ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر اسلام آباد زون ہوں گے جبکہ ممبران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر ،ڈپٹی ڈائریکٹر کائونٹرٹیریرزم ونگ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن آفیسر  شامل کئے گئے ہیں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے کمیٹی کی تشکیل میں کہا کہ انکوائری ٹیم کے سربراہ ایف آئی اے سے کوئی بھی افسر لے سکتے ہیں انہو?ں نے ایف آئی اے کی تشکیل کردہ ٹیم کی تفصیل وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھجواتے ہوئے درخواست کی ہے کہ معاملے کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی سے ایک ایک نمائندہ جو گریڈ 19 سے کم عہدے کا نہ ہو ان کو انکوائری ٹیم میں شامل کیا جائے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن