فوج سیا ست سے درد، مدت پوری کر کے ریٹا ئر ہو جا ئوں گا : آرمی چیف
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج خودکو سیاست سے دور کرچکیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں ۔ پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن نے ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔ ظہرانے سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجتماع سے خطاب کیا جس کے بعد مہانوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کرچکیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ ملک کی بیمار معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے ہر حصے دار کی ترجیح ہونی چاہیے، مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکے گی اور مضبوط معیشت کے بغیر سفارتکاری نہیں ہوسکتی۔ واضح رہے کہ آرمی چیف نے اپنی دوسری تین سالہ مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کے اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق عمل کریں گے۔