• news

ڈالر میں کمی:معیشت مستحکم ،قرضوں میں کمی ہوگی :ایف سی ایس ٹی آئی

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے نومنتخب صدر میاں ظفر اقبال ‘سینئر نائب صدر حامد علی ‘نائب صدور حاجی سرفراز ‘شاہدہ منیر نے کہا ہے کہ ڈالر میں کمی سے ملکی معیشت پر دبائو کم ہوگا اور معیشت مستحکم اور قرضوں کے بوجھ میں کمی ہوگی ۔ڈالر کی قیمت میں کمی سے صنعتی شعبہ میں استعمال ہونے والے خام مال کی قیمتوں میں کمی سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی سے اشیاء سستی اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔برآمدی اہداف پورے ہونگے نیز ڈالر میں کمی سے ملک میں جاری ہوشربا مہنگائی میں بھی کمی ہوگی جس کا ریلیف ہرشعبہ کو ملے گا ۔انہوںنے کہا کہ وزیرخزانہ کے اقدامات سے ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے بزنس کمیونیٹی کا اعتماد بڑھ رہاہے۔ وزیرخزانہ کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے خاتمہ کے اعلان سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی جس سے صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں کمی سے صنعتی شعبہ کو مزید ریلیف ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ وزیر خزانہ ڈالر میں اضافہ کے جواز بناکرخوردونوش و دیگر اشیاء مہنگی کرنے کا بھی نوٹس لیں اور ان کی قیمتیں ڈالر کی گرتی قیمتوں کے مطابق مقرر کروائیں۔

ای پیپر-دی نیشن