• news

دس سال سے بیک اپ تیار نہیں ہوا‘سر پرائز دینگے : رمیز راجہ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ انگلینڈ سے سیریز ہارنے والی ٹیم کا دفاع کرنے لگے۔انہوں نے بیک اپ تیار نہ ہونے کا ملبہ پچھلی انتظامیہ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ ہی بتادیں اور کن کھلاڑیوں کو کھلائیں۔بیک اپ پچھلے دس سال سے تیار ہونا چاہیے تھا جب ٹیلنٹ سامنے آئیگا ہم آپ کو سرپرائز دیں گے۔ انٹرنیشنل لیول پر کھیلنے سے لڑکوں کا حوصلہ بڑھتا ہے ۔ ایشیا کپ میں ہماری ٹیم نے بھارت کو شکست دی اور فائنل میں پہنچی اب بھارتی ٹیم فائنل میں نہیں پہنچی تو کیا اس کے کھلاڑیوں کو پھانسی دے دیں؟  پاکستان جونیئر لیگ کو مستقبل میں ورلڈ جونیئر لیگ کا نام دینا پڑسکتا ہے ۔قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریگی ہم نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کی کوشش کررہے ہیں اور ساتھ ہی بچوں کو سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کیے جارہے ہیں ۔سکول لیول پر بچے کھیلیں گے تو ان کا حوصلہ بڑھے گا اور مستقبل میں ہمیں نیا ٹیلنٹ مل سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن