ملکی ترقی کیلئے ہنر مند افرادی قوت ناگزیر ہے:وی سی زرعی یونیورسٹی
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے ہنر مند افرادی قوت ناگزیر ہے۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تخلیقی صلاحیتوں کی حامل نوجوان نسل سے نوازا ہے جس کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں نئے داخل ہونے والے طلبہ کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔ تقریب سے بطور مہمان خصوصی کیا۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے شب و روز حصول علم کیلئے وقف کریں۔ زرعی یونیورسٹی طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے تمام ممکنہ اقدام عمل میں لا رہی ہے۔