• news

وزیراعظم کی ایڈوائس‘ صدر نے ریکوڈک ریفرنس دائر کرنے کی سمری منظور کر لی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریکوڈک پراجیکٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق اس سے قبل وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی اور ٹیتھیان کاپر کمپنی پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ  نے اس سال مارچ میں ریکوڈک پراجیکٹ کے تصفیے اور بحالی کے لیے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا تھا۔ وفاقی کابینہ نے 30 ستمبر کو اپنے اجلاس میں عوامی اہمیت کے قانون کے بعض سوالات کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔ ان میں سے پہلا سوال یہ تھا کہ کیا سپریم کورٹ کا پہلا فیصلہ مولوی عبدالحق بلوچ بنام فیڈریشن آف پاکستان ملکی آئین، قوانین یا عوامی پالیسی وفاقی حکومت اور حکومت بلوچستان کو ریکوڈک معاہدوں میں داخل ہونے سے روکتی ہے یا ان کی صداقت پر اثر انداز ہوتی ہے اور دوسرا یہ کہ اگر مجوزہ غیر ملکی سرمایہ کاری (تحفظ اور فروغ) بل 2022ء نافذ کیا جاتا ہے، تو کیا وہ درست اور آئینی ہوگا؟۔

ای پیپر-دی نیشن