• news

نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر مزید 1کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا 

اسلام آباد (نامہ نگار) نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر مزید1کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔  ترجمان کے مطابق جرمانہ طوفانی ہوائوں سے ٹاور گرنے سے بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے معاملے پر کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مئی 2022ء میں طوفانی ہوائوں سے 500کے وی کے دادو-جامشورو ٹرانسمیشن لائن کے 2ٹاورز اور پورٹ قاسم مٹیاری لائن کے 6ٹاورز گرے تھے، جس کے نتیجے میں 1320میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی اور جزوی بلیک آئوٹ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن