• news

عمران خان کی منزل اسلام آباد کے سوا کچھ نہیں:چودھری شہباز 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و پی پی139 کے کنونیئر چودھری شہباز چھینہ نے کہاہے کہ انقلاب کی نویدیں سنا کر قوم کوبیوقوف بنانے والا پہلے اداروں کے گلے پڑا اور اب پائوں پڑ کر اقتدار کی بھیک مانگ رہا ہے عمران خان کی منزل اسلام آباد کے علاوہ کچھ نہیںہے اسلامی کارڈ کھیل کر قوم کی ہمدردیاںحاصل نہیںکرسکتا میاںجاوید لطیف نے حقیقی معنوںمیںاسکی اصلیت کو واضح کیا ہے سیاست سیاست ضرور کھیلیں مگر اسلامی ٹچ دیکر قوم کے جذبات کیساتھ نہ کھیلا جائے شیخوپورہ کے عوام نے میاںجاوید لطیف کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جس طرح ریلی میں شرکت کی اس سے واضح ہوگیا ہے کہ عوام عمران خان کے بیانیہ کیساتھ نہیںہیں عمران خا ن کی وجہ سے آج سیاسی روایات اور اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پربلال خادم ورک ،چودھری کامران ورک ، چودھری سرفراز چھینہ سمیت دیگربھی موجودتھے چودھری شہباز چھینہ نے کہاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مثالی جدوجہد کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن