• news

احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ڈینگی بخار سے بچا جا سکتا ہے:ڈاکٹر راحیل رضا 


ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر راحیل رضا نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ڈینگی بخار سے بچا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ،چند احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے خود کو اور اپنے پیاروں کو اس مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں، اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، مچھر مار سپرے کریں،کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں،صبح اور شام کے اوقات میں پوری آستین والے کپڑے پہنیں۔

ای پیپر-دی نیشن