• news

 بار اوربنچ کے تعلقات کو مزید مضبوط بناکر عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں: عمر بن قریشی


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمربن اکبر قریشی اور ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد اعوان نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ بار میں صدر بار خالدہ شاہد اعوان ایڈوکیٹ، پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹوکے چیئرمین محمد فاروق کھوکھر، سیکریٹری بار ہارون ہنجرا، سابق صدر بار محمد ارشد مہند کے ہمراہ کار پارکنگ شیڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج عمر بن قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بار اوربینچ کے تعلقات کو مزید مضبوط بناکر ہم نہ صرف عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں بلکہ خداوندکریم کی خوشنودی بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر صدر بار میڈم خالدہ شاہد اعوان نے کہا کہ وکلاء کے مسائل کو حل کرنا انکی ترجیحات میں شامل ہے۔پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹوکے چیئرمین محمد فاروق کھوکھر کا کہنا تھا کہ وہ وکلاء کے حقوق کے لئے ہمہ وقت کمر بستہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن