• news

آرٹیکل 62ون ایف کو غیر موثر  بنایا جا رہا ہے: خرم نواز گنڈا پور


لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ امانت اور دیانت کا تقاضا کرنے والی شقوں کو آئین سے نکال دیا گیا تو پھر اخلاقیات کا جنازہ نکل جائے گا؟ صاحبان اقتدار شتر بے مہار ہو جائیں گے۔ امانت و صداقت کے بغیر کیا کوئی ملک اور نظام چل سکتا ہے؟۔ پہلے احتساب کے قوانین ختم کر کے لوٹ مار کو تحفظ دیا گیا اب آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کو غیر موثر بنایا جارہا ہے۔ افسوس یہ سب کام وہ لوگ کررہے ہیں جنہیں حکومت کرنے کا مینڈیٹ نہیں ملا اور یہ لوگ حکمران بن کر آئین سے چھیڑ چھاڑ کررہے ہیں۔سزا یافتہ مجرمان مطلوب ملزمان کو قوانین بنانے اور بدلنے کا حق دے دیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن