• news

زرعی سپورٹنگ گڈز کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہے: رانا فاروق سعید 


لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کیسینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ پنجاب کے کسانوں کو کھاد مل رہی ہے، نہ بیج، نہ سستا ڈیزل جبکہ زرعی سپورٹنگ گڈز کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہے۔ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے باعث زیر کاشت رقبہ ختم ہو رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں رانا فاروق سعید نے کہا کہ پنجاب میں غذائی خود کفالت کے لیے نئے ہاؤسنگ سوسائٹیوں پر پابندی عائد کی جائے۔انہوں نے فاضل پور میں گندم کے سرکاری گودام زیر آب آنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گندم سیلابی پانی میں تباہ ہونے کی تحقیقات کر کے زمہ داروں کو سزا دی جائے۔ ٹیکس دہندگان کے اربوں روپے گجرات پر لگانے کا کوئی جواز نہیں۔پنجاب کے دیگر اضلاع کو بھی گجرات جیسی سہولتیں دی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن