• news

آزادی فلائی اوور کے نیچے شجرکاری تقریب


لاہور(خبرنگار)ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید کے احکامات پر آزادی فلائی اوور کے نیچے میں شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر کے سکول اور کالجز کی طالبات نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔طالبات نے گریٹر اقبال اور آزادی فلائی اوور کے نیچے گرین بیلٹ پر10000ہزار پھلدار، سایہ دار اور مقامی پودوں کی شجرکاری کی۔ شجرکاری تقریب میں سکول و کالج کی پرنسپلز، اساتذہ  اور طالبات اورانچارج ہارٹیکلچر پی ایچ اے جاوید حامد، رحیم اعوان، سجاد ریاض، رانا رشید، عامر فاروق نے شرکت کی۔اس موقع پر طالبات نے نیشنل ہسٹری میوزیم کا کا دورہ بھی کیا۔ اس حوالے سے پی ایچ اے احکام نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کو چاہئے کہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اوراپنے حصے کا پودا لگا کر شائننگ و گرین لاہور مہم کو کامیاب بنائیں۔

ای پیپر-دی نیشن