ہائیکورٹ: عبوری ضمانت خارج ہونے پر ملزم احاطہ عدالت سے فرار
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ سے ملزم کی عبوری ضمانت خارج ہونے پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمے میں ذاتی دشمنی ہونے کی بنیاد پر نامزد کروایا ہے۔ عدالت نے پولیس کے ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ ملزم ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے رفو چکر ہوگیا۔