میشا شفیع کا علی ظفر کے خلاف ہتک عزت دعویٰ‘ مزید گواہ جرح کیلئے طلب
لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف گلوکار علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت دعویٰ پر مزید گواہوں کو جرح کے لئے 18 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے میشا شفیع کے شوہر اور کیس کے گواہ رحمان کو جرح کے لئے طلب کیا تھا، گواہ رحمان اپنی والدہ کے انتقال کے سبب کینیڈا میں موجود ہے۔ میشا شفیع اور ان کے شوہر کینیڈا میں ہیں اور ان کے لئے پاکستان آنا ممکن نہیں۔