• news

دنیا بھر کے اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں: مراد راس 


لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن دنیا بھر کے اساتذہ کو ان کی محنت اور کاوشوں کیلئے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔دنیا بھر میں اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں۔کسی بھی قوم کی ترقی کے لئے اساتذہ کا کردار انتہائی اہم و قلیدی ہوتا ہے۔مراد راس نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں اساتذہ کی زندگی آسان اور بہتر بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے محکمہ تعلیم پنجاب میں چار لاکھ کے قریب اساتذہ کے تبادلوں کیلئے آن لائن سسٹم ای ٹرانسفر تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت کے پہلے سال میں مکمل کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن