شعبہ تعلیم میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے،یاسر ہمایوں
لاہور(سپیشل رپورٹر)تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ نئی چارٹریونیورسٹیوں کو تمام قانونی تقاضے پورے کر کے داخلے کی اجاز ت ہو گی۔ پرائیویٹ یونیورسٹیاں اپنے مالی معاملات میں خود مختار ہیں حکومت انہیں فیسوں میں کمی پر مجبور نہیں کر سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائیو ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے لاہور بورڈ میں نئی چارٹر ڈ یونیورسٹیوں کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔