مختصر عدالتی خبریں
لاہور(سپیشل رپورٹر+خبرنگار)ہائیکورٹ نے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی٭ ہائیکورٹ :نیشنل سکلز یونیورسٹی کے شیخوپورہ کیمپس کیس ‘حکم امتناعی میں توسیع‘حکومت پنجاب ‘فریقین سے جواب طلب٭چیف جسٹس ہائیکورٹ سے چیف سیکرٹری کی ملاقات ‘ترقیاتی منصوبلے جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی ٭ہائیکورٹ :سرگودھا یونیورسٹی میں پروفیسروں کی غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف کیس‘ فریقین کے وکلاء حتمی دلائل کیلئے طلب٭ محتسب پنجاب کے حکم پر6کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کی 30 کنال 12 مرلے اراضی کے انتقالات درست ۔