• news

کاہنہ: ڈوب کر جاں بحق 2طلباء کا مقدمہ 4زمینداروں کیخلاف درج 


کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ کے علاقہ گھنکرگاوں کے قریب مٹی مافیا کی طرف سے کھودے گڑھوں کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ساتویں جماعت کے دو طالب علموں کا مقدمہ مقامی پولیس نے چار زمین مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔سرکل کاہنہ میں گذشتہ 3ماہ کے دوران 7بچے غیرقانونی کھودے گڑھوں میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔نواحی گاوں راجہ بولے گاوں کے عابدکا12سالہ بیٹا اورنگزیب اور شاہدکابیٹافرحان دوستوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے گھنکر گاوں گئے اور وہاں پاوں پھسلنے سے 90فٹ گڑھوں کے پانی میں ڈوب کرہلاک ہوگئے۔اہل علاقہ نے بتایا کہ گھنکرگاوں سے ملحقہ زمینوں کے مالکان طیب عرف پپومیو‘اسماعیل میو‘فیصل میو اورافضل جگومیو نے اپنی زمینوں سے کئی کئی فٹ مٹی غیرقانونی طورپرکھدواکربیچ دی ہے اور80/90فٹ گہرے گڑھے بن گئے ہیں جوبارشی پانی سے بھرجانے سے حادثات کا باعث بنتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن