عمران کے الیکشن کمشن اور چیف کمشنر پر الزامات بے بنیاد ‘جھوٹ کا پلندہ ‘ ترجمان
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ھیں۔کمیشن ان کو یکسر مسترد کرتا ھے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اخلاق کا درس دینا بہت آسان ھے لیکن اس پر خود عمل کرنا مشکل عمل ھے۔الیکشن کمیشن کی تمام کاروائی بشمول توشہ خانہ کیس کھلی عدالت میں ھوتی ھے۔کمیشن کسی دباو کو خاطر میں نہ لاتے ھوئے آئین اور قانون کے مطابق اپنے امور سرانجام دیتا رہے گا ۔