ادب کا نوبل انعام فرانسیسی مصنفہ اینی ایرنو کے نام
سٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) 2022ء کیلئے ادب کا نوبل انعام فرانس سے تعلق رکھنے والی مصنفہ اینی ایرنو نے جیت لیا ہے۔ یہ فیصلہ 18 رکنی سوئیڈش اکیڈمی کرتی ہے۔ اینی ایرنو فرانس کی روزمرہ کی زندگی کے گرد گھومنے والے ناول تحریر کرتی ہیں اور اپنے ملک کی بہت زیادہ معروف مصنفہ ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے اینی ایرنو نے صنفی‘ زبان اور طبقاتی عدم مساوات کا گہرائی میں مشاہدہ کر کے اس کے مختلف پہلوئوں کو اپنے کام کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کیا۔ اینی کو شہرت ناول ’’اے فیزہگیس‘‘ سے ملی ہے۔