پاکستان سے خوشگوار تعلقات دونوں ملکوں کیلئے اہم ہیں: امریکی سفیر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اقتصادی امور نے دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کو سراہا۔ وزیر اقتصادی امور نے کہا کہ ہم امریکہ کو اپنا طویل مدتی پارٹنر سمجھتے ہیں۔ سیلاب سے متعلق امداد پر شکریہ ادا کیا۔ سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات امریکہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے بھی اہم ہیں۔ ہم شعبوں؛ تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم اور معیشت پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ امریکی سفیر نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
امریکی سفیر