• news

پاک بحریہ کی اورماڑہ کے سمندر میں پھنسے ماہی گیروں کو برقت امداد

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ نے اورماڑہ کے سمندر میں مقامی ہاوڑا القادر میں پھنسے ماہی گیروں کو برقت مدد فراہم کی۔ اطلاع ملنے پر اورماڑہ میں مقیم پاک بحریہ کی گشت پر معمور کشتیوں نے مصیبت میں پھنسی مقامی ماہی گیروں کی کشتی کا بروقت پتا لگایا، اورماڑہ کے جنوب میں پھنسی کشتی پر سوار کچھ ماہی گیر بیمار پائے گئے جنہیں پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس درمانجاہ اورماڑہ پہنچایا گیا اور طبی امداد فراہم کی جبکہ کشتی پر مردہ پائی گئی دو ماہی گیروں کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئیں۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ مشکل کی گھڑی میں ماہی گیروں کو مدد فراہم کرنے کا اعادہ کرتی ہے۔ 
 برقت امداد

ای پیپر-دی نیشن