• news

سپریم کورٹ میں شریف فیملی کی شوگر ملوں کے کیس میں وکیل کی التوا کی درخواست منظور

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ میں شریف فیملی کی شوگر ملوں کے کیس میں وکیل نے التواء مانگ لیا سپریم کورٹ میں شریف برادران شوگر مل کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربرا ہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت اتفاق شوگر مل کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے تحریری التوا مانگ لیا انکی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بیمار ہوں پیش نہیں ہو سکتا، سماعت ملتوی کی جائے، جس پر عدالت نے شریف خاندان کے وکیل کی التواء کی درخواست منظور کرلی لیکن قرار دیا کہ مقدمہ طویل عرصہ سے زیر التواء ہے۔عدالت مقدمہ کو التواء کو میں نہیں رکھا جا سکتا۔اگر آئندہ سماعت پر وکیل دستیاب نہ ہو تو اتفاق شوگر مل متبادل وکیل کا بندوبست کرے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئیندہ ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔
 شریف فیملی

ای پیپر-دی نیشن