• news

ہنزہ: 2 غیر ملکی کوہ پیما برفانی تودہ  کی زد میں آگئے‘ ایک جاں بحق

ہنزہ (نوائے وقت رپورٹ) ہنزہ کے علاقے شمشال میں دو غیر ملکی کوہ پیما برفانی تودہ کی زد میں آ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجال کے مطابق ایک کوہ پیما جاں بحق اور ساتھی خاتون کوہ پیما زخمی ہو گئی۔ کوہ پیماؤں کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔ ریسکیو کرنے حکام بالا کو ہیلی کاپٹر کی درخواست کی ہے۔
کوہ پیما،تودہ

ای پیپر-دی نیشن