نابلس پر اسرائیلی فوجیوں کا حملہ ایک فلسطینی شہید،3 زخمی
غزہ (آئی این پی ) اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن میں حملہ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید اور 3 کو زخمی کردیا ۔ اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے غرب اردن کے شہر نابلس میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان علا الزغل سر میں گولی لگنے سے شہید ہو گیا۔ اس فائرنگ میں 3 فلسطینی شدید زخمی ہوئے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ جھڑپیں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی مجاہد سلمان عمران کے گھر کا محاصرہ کرنے کے بعد شروع ہوئیں۔
فلسطینی شہید