• news

فواد کے پٹھانوں سے متعلق بیان پر ہشام انعام برہم، معافی کا مطالبہ

پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ہشام انعام اللہ نے فواد چوہدری کے پٹھانوں سے متعلق حالیہ بیان پر ان سے معافی کا مطالبہ کردیا۔پی ٹی آئی رکن ہشام انعام اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ فواد چوہدری نے پٹھان سے متعلق مذاقاً جو کہا کہ اسے پٹھان قوم کی توہین سمجھتا ہوں، یہ پٹھانوں سے متعلق ایسی سوچ رکھتے ہوئے کیسے پی ٹی آئی تحریک کا حصہ بنے، پی ٹی آئی کا بانی بھی قومیت کے لحاظ سے پٹھان ہے۔ہشام انعام اللہ نے کہا کہ اس تحریک میں حصہ لینے اور کامیاب بنانے والے پٹھان ہیں، پاکستان کو پٹھان، پنجابی، سندھی اور بلوچ سب نے مل کر بنایا، کسی ایک قوم کو دوسرے پر برتری حاصل نہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فواد چوہدری کو پٹھان قوم سے معافی مانگنی چاہیے اور ایسی سوچ سے حقیقی آزادی حاصل کرنی چاہیے۔
ہشام انعام

ای پیپر-دی نیشن