• news

ملک میں بحران کی وجہ غیرمنتخب اداروں کا سیاسی کردار ہے، فواد چودھری

 اسلام آباد(آئی ا ین پی )  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں بحران غیر منتخب اداروں کے سیاسی کردار کی وجہ سے ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسمبلیاں اس وقت عوام کی نمائندگی نہیں کر رہیں اور عوام حقیقی آزادی مارچ کے لیے باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بنائے گئے بتوں کو توڑنے کا وقت ہے اور اسمبلیاں سٹیٹس کو کی علامت ہیں اس لیے نظام میں شامل ہونا اس سسٹم کو تحفظ دینا ہے۔ ان بتوں کو توڑنے کے لیے عوام عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ کر مارچ کی تیاری کریں۔ فواد چودھری نے کہا کہ جمہوریت کا مذاق یہ ہے کہ پارلیمنٹ کے اراکین کی منڈی لگے اور سندھ ہاس میں گائے بھینسوں کی طرح اراکین کو خریدا فروخت کیا جائے۔ عدالتوں کی جانب سے اسپیکر اور وزیر اعظم کے فیصلے کا احترام نہ کرتے ہوئے ملک میں عام انتخابات روک دینا کیا یہ جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بحران غیر منتخب اداروں کے سیاسی کردار کی وجہ سے ہے۔
فواد چوہدری

ای پیپر-دی نیشن