• news

عمران، فواد شوکاز کیس، فریقین کو سن کو فیصلہ کریں گے: ہائیکورٹ 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے  جسٹس صداقت علی خان ، جسٹس مرزا وقاص رئو ف اور  جسٹس جواد حسن پر مشتمل لارجر بنچ نے الیکشن کمشن آف پاکستان کے وکیل کی طرف سے حکم امتناعی ختم کرنے کی استدعا مسترد کر دی اور قرار دیا کہ فریقین کو سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔ لارجر بنچ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اورسینئر نائب صدر فواد  چوہدری کو الیکشن کمشن کے جاری کردہ شوکاز نوٹسز کے خلاف کیس کی مزید سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ لارجر بنچ کو بتایا گیا کہ اٹارنی جنرل ذاتی مصروفیات کی وجہ سے  پیش نہیں ہوسکے  فریقین کے وکلاء  کو آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن کے عدالتی اختیارات، توہین عدالت کے اختیارات کیا ہیں الیکشن کمیشن قوانین کی سیکشن10رول iv کا دائرہ کار،الیکشن کمیشن احکامات کی حکم عدولی پر کیا کارروائی ہو سکتی ہے؟،اعلٰی عدلیہ کے مقدمات کے نظائر، الیکشن کمیشن احکامات پر عملدرآمد کرانے کے طریقہ کار سمیت دیگر امورپر معاونت کی ہدایت کی۔
شوکاز

ای پیپر-دی نیشن