• news

عمران خان نے ملکی سالمیت کیخلاف سازشیں کی: وسیم انجم سندھو 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کارکنوں سے احتجاج میں شرکت کرنے کا حلف لے کر اپنی ناکامی تسلیم کرلی ہے وہ جان چکے ہیں کہ جب احتجاج کیلئے نکلیں گے تو عوام درکنار خود ان کی پارٹی کے کارکن بھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنے کارکنوں سے حلف لینا پڑ رہا ہے، عمران خان نے پاکستان کی سالمیت مستقبل اورمعیشت کیخلاف جو سازشیں کیں وہ بھلائی نہیں جاسکتیں یہ جمہوری بساط لپیٹنے کی خاطر ہر حربہ آزما رہے ہیں مگر قوم انہیں کسی جمہوریت کش ساز ش میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن