بہنوں کا جادو
وہ اکثر اپنی بہن سے بات کرتے ہوئے بہت دیر لگا دیتی تھی مجھے بہت الجھن ہوتی تھی ۔ میں اکثر سنتا رہتا تھا کہ اس کی بہن فلاسفی کی پروفیسر ہیں اور ان کا ذوق بہت اچھا ہے۔ تو کیا ہوا۔ میرے ntellect iکی بھی ایک زمانہ تعریف کرتا ہے۔ میں ہر اہم موضوع پر بہت اچھی گفتگو کر لیتا ہوں۔میں jealous ہوتے ہوئے سوچتا۔ آج ہم کئی مہینوں بعد لاہور آئے تھے اور اس کی بہن کے گھر ہی ٹھہرے تھے۔ ہم مرد حضرات ڈرائنگ روم میں بہت دیر سے سیاست اور حالات حاضرہ پر گفتگو کر رہے تھے لیکن میری توجہ اندرliving roomکے بند دروازے کی طرف ہی تھی جہاں سے ان کی باتوں اور قہقہوں کی ہلکی ہلکی آوازیں آ رہی تھیں۔ میں جھلا کر اٹھ کھڑا ہوا اور کاروباری مصروفیت کا بہانہ بنا کررخصت ہونے کی اجازت طلب کرتے ہوئے living room کی طر ف بڑھ گیا ۔ اس کا دروازہ اب کھلا ہوا تھا۔ اندر دو میچور خواتین چھوٹے بچوں کی طرح ہنس رہی تھیں میں نے غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے ان کی باتیں سننے کی کوشش کی۔ مجھے بہت حیرت ہوئی کہ میرے سامنے بیٹھی ایک فلاسفر اور ڈینٹسٹ اس وقت ٹام اینڈ جیری دیکھ رہی تھیں۔ وہ بے سروپا باتیں کر رہی تھیں ان کے jokes بہتlame تھے اور وہ ایک دوسرے کو کشن مار رہی تھیں ۔ وہ اپنے بچپن کی تصویریں دیکھ رہی تھیں ۔ ہنستی آنکھوں سے پانی نکل رہا تھا۔ مجھے بہنوں کا جادو سمجھ میں آ گیا ۔میں اپنی بیگم کو چاہے کتنا ہی قیمتی تحفہ دے دوں۔ اسے اس کے بچپن میں نہیں پہنچا سکتا۔ ان خوبصورت یادوں میں نہیں لے کر جا سکتا۔ اسے چند لمحوں کے لئے بچہ نہیں بنا سکتا۔ میں واپس آ کر ڈرائنگ روم میں بیٹھ گیا اور گفتگو طویل کر دی۔