• news

 اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی آلودگی سے پاک ٹیکسٹائل پروڈکشن پر پروگرام 

لاہور(کامرس رپورٹر ) اقوام متحدہ کے زیر اہتمام حکومت برطانیہ کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی سے پاک ٹیکسٹائل پروڈکشن کے پروگرام کے حوالے سے اپٹما میں سیمینار منعقد ہوا۔ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اس پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پروگرام کے ہیڈ ڈاکٹر ہنرک پیسینی نے گزشتہ روز اپٹما آفس کا دورہ کیا اور اراکین کو پروگرام سے متعارف کروایا۔ سابق چیئرمین اپٹما عبدالرحیم ناصر، وائس چیئرمین اسد شفیع اور سیکرٹری جنرل رضا باقر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ماحولیاتی آلودگی سے پاک پیداواری اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے اراکین کی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن