• news

پی آئی اے کے ذریعے چین کا سفر کرنے والوں کے کرایوں میں کمی کی درخواست 

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ساجد طوری نے وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق سے پی آئی اے کے ذریعے چین کا سفر کرنے والوں کے کرایوں میں کمی کی درخواست کردی۔وزیر اوورسیز نے وزیر ہوابازی کو خط لکھ کر چین کیلئے پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کی درخواست کی ۔خط میں کہا گیا ہے کہ چین کیلئے پی آئی اے کے کرایوں میں اضافے پر خدشات ہیں ،چین میں اوورسیزپاکستانیوں کی سہولت کیلئے فوری اقدام ضروری ہیں۔خط کے مطابق اوورسیز کمیونٹی اس معاملے پر وزارت اوورسیز کو خط لکھ چکی ہے ، چین آنے جانے کے کرایوں پرخدشات کوسنجیدگی سے دیکھنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن