• news

دوہری شہریت کا حامل شخص بیوی سے بچوں کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ پہنچ گیا


لاہور(سپیشل رپورٹر) دوہری شہریت کا حاملہ شخص بیوی سے بچوں کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ پہنچ گیا۔عدالت نے کیس گارڈین کورٹ میں ہونے کے باعث درخواست مسترد کردی ۔جسٹس علی باقر نجفی نے فیصل محمود کی درخواست پر گزشتہ روز سماعت کی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے۔


یتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کی بیوی نے گارڈین کورٹ سے تین بچوں کی حوالگی حاصل کی تھی گارڈین کورٹ کی اجازت کے بغیر والدہ بچے برطانیہ لے گئی ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا خاتون برطانوی نژاد شہریت کی حامل ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار اور اس کی بیوی دونوں دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی نے پوچھا کہ کیا گارڈین کورٹ نے بچوں کو ملک سے باہر نہ لیجانے کا حکم دیا تھا۔ وکیل نے جواب دیا کہ ایسا حکم نہیں دیا تھا لیکن گارڈین کورٹ کی مرضی سے والدہ بچوں کو بیرون ملک نہیں لے جاسکتی تھی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ معاملہ گارڈین گورٹ میں ہے اور بچے ملک سے باہر جاچکے ہیںآپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ عدالت میں سی سی پی او غلام محمود ڈوگر سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس گارڈین کورٹ میں ہونے کے باعث درخواست مسترد کردی ۔درخواست گزار باپ نے دس سالہ رافع خان ، 8 سالہ ریحان خان اور ساڑھے تین سالہ رئید خان کی طیبہ شہزادی سے بازیابی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن