• news

حضرت محمد ؐانسانیت کیلئے آفاقی  پیغام لے کر آئے: اشرف جلالی 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ حضرت محمد ﷺانسانیت کیلئے آفاقی پیغام لے کر دنیا میں رونق افروز ہوئے۔ 12 ربیع الاول کائنات میں سب سے بڑے انقلاب کے آغاز کا دن ہے۔ سیرت مصطفی ﷺ وہ چشمہ فیض ہے جس نے ہر کسی کی پیاس بجھا دی۔

 روئے زمین کو عدل و انصاف، شرم و حیاء اور صدق و صفا سے فیضیاب کرنیوالی ہستی کا ’’یومِ میلاد‘‘‘ عید ہی نہیں، عیدوں کی عید کا درجہ رکھتا ہے۔ آمد مصطفی ؐ نے دنیا میں روحانی اور اخلاقی اقدار کو اجاگر کیا۔ تعلیماتِ رسول ؐ سے جہالت کا دور دورہ ختم ہوا۔ محفل میلاد کی صدارت شیخ الحدیث حافظ محمد نذیر احمد گوندل جلالی نے کی اور علامہ محمد اکرم جلالی، صاحبزادہ محمد امین اللہ نبیل سیالوی، مفتی محمد رفیق جلالی، مفتی محمد زمان جلالی، چودھری احمد شیر گوندل، چودھری نصر اللہ وڑائچ، مولانا محمد منور جلالی، مفتی محمد حذیفہ جلالی، صاحبزادہ محمد کعب الاسلام جلالی و دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن